• Dear readers, our reading section is temporarily offline as we’re redeveloping it from scratch to provide you with an even better reading experience. Stay tuned!

Ulama e Soo | Nafs e Ammara

maham khadim

New Reader
آج کل ہماری میڈیا کا گرما گرم موضوع ہے حریم شاہ اور عبدالقوی(مفتی کہہ کر اس عہدے کا تقدس خراب نہ کریں)....میں اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گی نا ہی مجھے دلچسپی ہے مگر ان کا چرچا سن کر میرے ذہن میں صرف ایک تصویر بنتی ہے جو کہ ایک عالم و فاضل طرحدار شخص کی ہے.....
اس معاملے سے پہلے سب ہی تو انہیں ایسا سمجھتے تھے مگر اب میں سوچتی ہوں کہ علمائے سو کیا یہی لوگ تو نہیں؟ کتاب الاصول میں لکھا ہے کہ :
"علمائے سُوء کی ایک پہچان دنیا داری بھی ہے، جس کے سبب اُن کے دل و دماغ سے علم کا نور اٹھ جاتا ہے اور اُس کے نتیجے میں وہ خشیت الٰہی سے محروم ہوجاتے ہیں"
میں خود نیک ہونے کا دعویٰ نہیں کرتی نا ہی مجھے کسی پر تنقید کا حق حاصل ہے مگر ایک عالم دین کے بارے میں ایسی خبر سننا نہایت قبیح ہے۔ ایسے علمائے سوء ہی پارسائی کا لبادہ اوڑھ کر معاشرے کا ناسور بنتے ہیں لوگوں میں شر پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ احوص بن حکیم نے اپنے والد سے روایت کی کہ "ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شر کے بارے میں سوال کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھ سے شر کے بارے میں سوال مت کرو بلکہ خیر کے بارے میں سوال کرو۔ آپ نے یہ تین مرتبہ فرمایا۔ پھر آپ نے ارشاد فرمایا خبردار! بدترین شر علماء کا شر ہے اور سب سے اعلی درجہ کی بھلائی علماء کی خیر ہے"
اللّٰہ ہمیں اس شر سے محفوظ رکھے اور ہمارا خاتمہ ایمان پہ کرے آمین!
#ماہم_خادم
 

Saad Sheikh

Readers.pk Founder
Staff member
Founder
Magazine Editor
موصوف ایک ٹھرکی شخص سے کچھ زیادہ نہیں۔ دین کا لبادہ اوڑھے ہوئے اپنے نفس کی پیروی کرنے میں مشغول۔ دین اور علمائے دین کے لئے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ اللّہ تعالیٰ ان کے شر سے محفوظ فرمائے آمین
جزاک اللہ خیراً کثیرا
 
Top Bottom